اتحاد ائیرویز کا پاکستان سمیت دنیا بھر کےلئے فلائٹ آپریشن بحال
کراچی:(بیورورپورٹ) اتحاد ایئرویز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کےلئے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔
ترجمان نے کہااتحاد ائیرویز نے19مارچ تک کےلئے جامع فلائٹ آپریشن پلان مکمل کر لیا تاکہ مسافروں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،مسافرائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کا شیڈول ویب سائٹ یا ہیلپ لائن کے ذریعے کنفرم کریں،مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام پروازوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

















