لاہور: (وقائع نگار) سابق نگران وزیر وپیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے وزیراعظم ہاوسنگ انڈسٹری کیلئے جلد پیکیج کا اعلان کریں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کےساتھ صنعتوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ممکنہ پیکیج پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا وزیراعظم ہاوسنگ انڈسٹری میں پیکیج کا اعلان کرنےوالے ہیں، معیشت کی بحالی اور نوکریاں پیدا کرنے پر بات اہم ہے،78 انڈسٹریز شعبہ تعمیرات سے منسلک ہیں۔
ایس ایم تنویر نے کہا پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی قلت ہے، گھروں کی تعمیر سے 50 لاکھ افراد کو روزگار مل رہا تھا، گھر بننا بند ہوئے تو 55 لاکھ افراد کا روزگار چلا گیا، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے، جب کنسٹرکشن انڈسٹری میں منافع ختم ہوا تو سرمایہ اس شعبے سے نکل گیا،ایس ایم تنویر نے مزید کہا 3 لاکھ اضافی گھر بنانا بہت مشکل ،سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، فائلر، نان فائلر اور لیٹ فائلر کی کیٹیگری کو فوری ختم کیا جائے۔
وزیراعظم ہاوسنگ انڈسٹری کیلئے جلد پیکیج کا اعلان کرینگے، ایس ایم تنویر
















