پاکستان پٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرے،آئی ایم ایف کا پھر ڈومور


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف نے کہا حکومت پٹرول و ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے،نرخوں کاتعین فوری عالمی قیمتوں کے مطابق کیاجائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا پٹرول ،ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب کا ہدف پورا کیا جائے،جولائی تا دسمبر 6 ماہ کے دوران پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822 ارب روپے جمع ہوئے، جولائی تا دسمبر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 فیصد سے زائد جمع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 47 پیسے ،15 مارچ تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فیلٹر اضافے کا امکان ہے،عالمی منڈی میں ہائی سپیڈ ڈیزل قیمت 93 ڈالر 2 سینٹ سے بڑھ کر 138 ڈالر فی بیرل پہنچنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14 سینٹ سے بڑھ کر 97 ڈالر 92 سینٹ ہو جائےگی۔