لاہور(قاضی ندیم اقبال)جامع مسجد داتا دربار میں محافل شبینہ1447ھ کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیشرفت۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی5طاق راتوں میں محافل شبینہ کے انعقاد کی غرض سے خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 100 سے زائد امیدواروں میں سے40 حفاظ/قرآءکا انتخاب کر لیاجن میں سے 30قرآءایک ایک سیپارہ کی تلاوت کریں گے جبکہ10 قرآءبطور سامع محافل شبینہ کا حصہ ہوں گے۔ شیڈول کے تحت21ویں رمضان المبارک کو 6 سیپاروں، 23ویں رمضان المبارک کو6 سیپاروں، 25 ویں رمضان المبارک کو6 سیپاروں، 27ویں رمضان المبارک کو 5 سیپاروں،جبکہ 29ویں رمضان المبارک کو 7 سیپاروں کی تلاوت کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان نے شبینہ کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب قرآءکے ناموں کی فہرست جاری کر دی جس کی کاپی ”مشرق“ نے حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق محافل شبینہ کیلئے قرآءاور حفاظ کا انتخاب عمل میں لانے کیلئے شبینہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ خطیب جامع مسجد داتا دربا ر مفتی رمضان سیالوی کو کنونیئر شبینہ کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے انکی معاونت کیلئے کمیٹی میںڈاکٹر قاری مظفر اقبال،قاری مطیع اللہ،منیجر اوقاف داتا درباراور حاجی شفیع کوبطور ممبر شامل کیا گیا۔ کمیٹی نے محفل شبینہ میں حصہ لینے کے خواہشمند درخواست گذاروں کی تلاوت سننے، ان کے انٹرویو کرنے سمیت تمام مراحل کو قاعدے کے مطابق مکمل کیا اور مجموعی طور پر 40حفاظ/قرآءکا انتخاب عمل میں لائے ہیں۔ذرائع کے مطابق21ویں رمضان المبارک کوقاری محمد سعید ولد حسین بخش (ڈیرہ غازیخان) سیپارہ نمبر ایک،قاری محمد زبیر ولد شیر باز (لاہور)سیپارہ نمبر دو،قاری غلام حسین ولد غلام علی(لاہور) سیپارہ نمبرتین، قاری محمد احمد رضا ولد شہباز علی(گوجرانوالہ) سیپارہ نمبر چار،قاری محمد عمر ولد محمد منیر( لاہور) سیپارہ نمبر پانچ اور قاری محمد حماد ولد عمر حیات قادری(لاہور) سیپارہ نمبر چھ کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ قاری عابد رشید ولد عبدالرشید(لاہور) اورقاری محمد سلیم اخترولد قاری نذیر احمد (لاہور) بطور سامع شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 23ویں رمضان المبارک کو قاری محمد اطہر مختار ولد محمد مختار(لاہور) سیپارہ نمبر سات، قاری برہان رسول ولد محمد اسلم (لاہور) سیپارہ نمبرآٹھ،قاری محمد احمد رفیق ولد محمد رفیق (لاہور) سیپارہ نمبر نو، قاری حسن علی ولد احمد نواز (ڈیرہ اسماعیل خان) سیپارہ نمبر دس،قاری امجد اقبال مظہری ولد سلطان احمد(لاہور)سیپارہ نمبرگیارہ،اور قاری محمد شفیق ولد محمد رمضان(ڈیرہ اسماعیل خان)سیپارہ نمبر بارہ کی تلاوت کریں گے۔جبکہ قاری محمد شاہد علی ولد امانت علی (لاہور) اور قاری محمد فرحان ولد غلام حیدر (لاہور) بطور سامع شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 25ویں رمضان المبارک کوقاری محمد حارث علی ولد بشارت علی (لاہور) سیپارہ نمبر تیرہ ، قاری محمد عمر ولد محمداعظم (سیالکوٹ) سیپارہ نمبر چودہ،قاری سید عتیق الرحمن ولد سید فدا حسین شاہ (لاہور) سیپارہ نمبر پندرہ ، قاری آصف محمود ولد میاںمحمد شریف(لاہور) سیپارہ نمبرسولہ،قاری محمد ضیائ الرحمان ولد رمضان ضیائ سیالوی (لاہور) سیپارہ نمبر سترہ،قاری محمد طاہر مختار ولد محمد مختار (لاہور)سیپارہ نمبراٹھارہ کی تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ قاری نعمان مصطفی ولد مولانا غلام مصطفی(لاہور) اور قاری غلام ظہیر الدین ولد حافظ عبدالواحد( لاہور) بطور سامع شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 27 ویں رمضان المبارک کوقاری محمد احسان علی ولد اکبر علی(لاہور) سیپارہ نمبر انیس، قاری محمد اظہر مختار ولد محمد مختار(لاہور ) سیپارہ نمبر بیس،قاری محمد عبداللہ ولد غلام رسول (لاہور ) سیپارہ نمبر اکیس، قاری عبدالباسط ولد غلام اکبر (لاہور) سیپارہ نمبر بائیس،اورقاری احسن رضا ولد مولانا محمد اجمل (لاہور) سیپارہ نمبر تئیس کی تلاوت کریں گے۔جبکہ قاری محمد ذیشان لیاقت ولد لیاقت علی(لاہور) اور قاری محمد صغیر ولد محمد یاسین(لاہور) بطور سامع شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق29 ویں رمضان المبارک کوقاری محمد اکرم ولد میاں حاجی محمد(ملتان) سیپارہ نمبر چوبیس،قاری محمد عقیل نواز ولد محمد نواز (ڈیرہ غازیخان) سیپارہ نمبر پچیس، قاری محمد انس مختار ولد محمد مختار احمد ندیم(لاہور) سیپارہ نمبر چھبیس،قاری محمد محسن بلا ل ولد محمد اسلم (ملتان) سیپارہ نمبر ستائیس،قاری محمد شاہین ولد غلام صدیق (لاہور) سیپارہ نمبر اٹھائیس،قاری محمد ایوب ولد فدا حسین (لاہور) سیپارہ نمبر انتیس اور قاری جاوید اقبال ولد جان ماہی (چکوال) سیپارہ نمبر تیس کی تلاوت حاصل کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ قاری محمد عبدالسعدولد محمد محسن(لاہور) اور قاری عیا ض عمر ولد عمر حیات(لاہور) بطور سامع شریک ہوں گے۔
کمیٹی نے جامع مسجد داتا دربار میں محافل شبینہ کیلئے 40 حفاظ کا انتخاب کرلیا


















