بارشی پانی محفوظ کرنے کیلئے زیرزمین واٹر ٹینک کا افتتاح

لاہور(اپنے نمائندے سے) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق واسا لاہور انتظامیہ کا مون سون میں بارشی پانی سے پیدا ہونے والے نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے کی خاطر شہرa کے مختلف مقامات پر 13واٹر ٹینکس سے بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کرنے سمیت 24ملین گیلن سے زائد ذخیرہ کرنے کا منصوبہ، صوبائی وزیر بلال یاسین کا لکشمی چوک میں بارشی پانی کو زیر زمین محفوظ کرنے والے 525.580 ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ دیال سنگھ کالج گراونڈ، دل محمد روڈ پر زیر زمین واٹر ٹینک کا افتتاح کر دیا۔حکومت پنجاب کا شہریوں کو مون سون کے دوران بارشی پانی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نجات دلانے اور زیر زمین پانی کے ذخائر میں گرتی ہوئی سطح کو بہتر کرنے کی خاطر شہر بھر میں 13کے قریب واٹر ٹینک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا جس میں سے وارث روڈ ،لارنس روڈ شیرا والا گیٹ ،تاجپورہ ،کشمیر روڈ ٹینکس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر جو ہر ٹاﺅن،علامہ اقبال ٹاﺅن، گارڈن ٹاﺅن، اچھرہ ،ریلوے سٹیشن ،کوپر روڈ راوی روڈ شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز واسا لاہور نے شہر میں مون سون کے دوران نسبت روڈ کے سور پوائنٹ پر رین واٹر مینجمنٹ اور ڈرینیج سسٹم کا نیا منصوبہ شروع کر دیا اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 525.580 ملین روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کی تکمیل کا تخمینہ 12 ماہ لگایا گیا ہے منصوبے کے تحت گورنمنٹ دیال سنگھ کالج گراونڈ، دل محمد روڈ پر زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 3.0 ملین گیلن گنجائش کا آر سی سی انڈر گراونڈ واٹر ٹینک تعمیر کیا جائیگا۔ اس منصوبے کو واسا اپنے وسائل سے مکمل کرے گا اور بعد ازاں آپریشن و مینٹی ننس کی ذمہ داری بھی واسا لاہور کے سپرد ہوگی۔ منصوبے میں بارش کے پانی کو موثر طریقے سے نکالنے اور محفوظ کرنے کیلئے جدید انفراسٹرکچر شامل کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت 3.0 ملین گیلن گنجائش کا آر سی سی انڈر گراونڈ واٹر ٹینک تعمیر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ 1200 فٹ طویل آر سی سی ڈرینیج سسٹم اور 1600 فٹ لمبی 500 ملی میٹر قطر کی فورس مین لائن بھی بچھائی جائیگی۔ اس واٹر ٹینک میں گراونڈ واٹر ریچارج سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت زیر زمین پانی کی سطح کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نسبت روڈ اور ملحقہ علاقوں میں مون سون کے دوران جمع ہونے والے پانی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ بلال یاسین نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بروقت نکاسی آب کیلئے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی تعمیراتی کام جاری ہیں۔ وزیر ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے زیر زمین واٹر سٹوریج کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد اور متعلقہ افسران نے پراجیکٹ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید بھی موجود تھے۔