چھٹی سے واپسی پر دوبارہ چارج نہ لینے والا سول جج برطرف


لاہور:(کورٹ رپورٹر) چھٹی سے واپسی پر دوبارہ چارج نہ لینے والے سول جج کو برطرف کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج سرمد سلیم 18 روز کی چھٹی لےکر بیرون ملک گئے ، واپس آکر دوبارہ چارج لیے بغیر استعفیٰ بھجوا دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی، انکوائری میں ثابت ہوا سول جج نے چھٹیوں کے بعد آفس کا چارج لیے بغیر استعفیٰ بھجوایا،استعفیٰ مسترد کر کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔

مس کنڈکٹ ،کرپشن الزامات پر بھی 2 سول جج عہدوں سے بر طرف کر دئیے گئے، سول جج لاہور نسیم اختر ناز ،سول جج راولپنڈی اسلم کو الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔