تہران (مشرق نیوز) آبنائے ہرمزکی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر اورقیمتیں بڑھنے کاخدشہ ہے،ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے 750ڈالر فی ٹن ہونے کا امکان ہے۔ یونانی مرکزجہازرانی کے مطابق آبنائے ہرمزبندہونے سے عالمی جہازرانی شدیدمتاثر ہے،یورپ سے ایشیا آنےوالے جہازوں کو بحیرہ روم میں روک دیا گیا،تجارتی بحری جہازوں کو نہرسوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یونانی مرکزجہازرانی کے مطابق خلیج فارس میں موجود جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کردی،خلیج فارس میں 150 تک آئل ٹینکرز اورکارگو جہازہوسکتے ہیں،خلیج فارس میں امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر کے جہاز پتے ہیں،خلیج فارس میں پھنسے جہاز اور ان کا عملہ خطرے میں ہے،بحیرہ روم اورخلیج فارس میں رکے جہازوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اسی راستے تیل اور گیس دنیا بھر میں پہنچائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے جبکہ عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ بھی اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش،خام تیل کی سپلائی متاثر اور قیمتیں بڑھنے کا خدشہ


















