راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ژوب میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 18خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے عناصرکی تلاش کیلئے کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیااور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سپانسرڈ 10 خوارج انجام کو پہنچے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا، عزمِ استحکام ویژن کے تحت بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے ژوب میں آپریشنز ،بھارتی حمایت یافتہ 18خوارج جہنم واصل

















