نیب کا چودھری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

لاہور:( کورٹ رپورٹر)نیب نے چودھری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کےلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے درخواست پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا دوران تفتیش مریم ،نواز کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے،تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 3مارچ کو جواب طلب کرلیا۔