پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی کیلئے 10500ویزے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے 10500ویزو ں کااعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ،دونوں ممالک کے درمیان داخلی سکیورٹی ،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ،انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ اور دہشتگردی کےخلاف تعاون کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا لیگل مائیگریشن کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کی سکلڈ لیبر فورس کےلئے 10500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے ،باہمی تعاون مزید بڑھایا جائےگا،پاکستان کےساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے اٹلی ہےں،محسن نقوی کے مطالبے پر اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محسن نقوی نے پاکستان کے موثر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ائیرپورٹس و سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی ہوئی ۔