وفاقی آئینی سب سے بڑی عدالت ، وکلا سپریم کورٹ سے پہلے یہاں پیش ہوں:جسٹس حسن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں وکیل کی حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئینی عدالت برہم ہو گئی،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے وفاقی آئینی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے، یہ طریقہ ٹھیک نہیں وکیل یہاں کی بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہو،جسٹس حسن رضوی نے ہدایت کی وکلاءپہلے آئینی عدالت میں پیش ہوں، آئندہ وکیل پیش نہ ہوا تو مقدمہ خارج کر دیا جائے گا،جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پراپرٹی کیس میں ریمارکس دئیے،کیس پراپرٹی تنازع سے متعلق تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈووکیٹ نور اعوان کی غیر حاضری پر ریمارکس دئیے۔