ڈھاکہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)بنگلہ دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت 13ممالک کو شرکت کی دعوت دےدی گئی۔
حلف برداری تقریب منگل کو صدر ہاوس میں ہو گی، عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزرپروفیسر یونس نے پاکستان،چین ، بھارت سمیت 13ممالک کے سربراہوں کو دعوت نامے بھیج دئیے۔
دفتر خارجہ نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاغیر ملکی دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم شہبازشریف حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے ،وزیر اعظم آسٹریا کے پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دوسری جانب بی این پی سربراہ اور متوقع وزیراعظم طارق رحمن نے جماعت اسلامی ،نیشنل سٹیزن پارٹی کے سربراہوں سے ملاقات کی ،طارق رحمن نے حکومت سازی سے پہلے دونوں اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لیا،ملاقات میں ملکی مفاد کیلئے ملکرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شہبازشریف کوشرکت کی دعوت

















