محسن نقوی کی شہید کیپٹن عباس کی رہائشگاہ آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

پشاور (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن عباس کی رہائشگاہ آمد،لواحقین کےساتھ اظہار تعزیت ،عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا آپ جیسے پرعزم والد کا حوصلہ ہی قوم کے جذبے کو مزید مضبوط کرتا ، آپ کے بلند عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

شہید کیپٹن عباس کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے بہادر بیٹے کی شہادت پر فخر، وطن کےلئے ہر بیٹا حاضر ہے۔

وزیر داخلہ نے قبائلی عمائدین و مشران سے بھی ملاقات کی، قبائلی عمائدین ،مشران نے مسلح افواج کا ہر قیمت پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا وہ شہید کیپٹن عباس کے نقش قدم پر چلیں گے۔