ریاست ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ریاست ظلم کا جواب پوری قوت سے دے گی۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہامسجد میں نمازیوں کو شہید کرنےوالے دین ، وطن کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوگیا،بھارت عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، بھارت میں اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں۔