جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال ،بولان میل 12 فروری تک منسوخ

لاہور: (اپنے نمائندے سے)کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو 5روز بعد بحال کردیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق چمن کےلئے پیسنجرٹرین بھی بحال کردی ،کراچی سے کوئٹہ کےلئے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی،واضح رہے بلوچستان میں بے امنی واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔