پائلٹ انتہائی احتیاط برتیں، سی اے اے کا بسنت فیسٹیول پر نوٹم

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)پائلٹ انتہائی احتیاط برتیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے بسنت فیسٹیول پر نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاپائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس ،محتاط رہیں،ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔