ڈی آئی خان، ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے گولے فائر، حوالدار شہید


ڈی آئی خان،نوشکی:(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر سے 2 گولے فائر ،حوالدار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گولے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر فائر کیے گئے ، 2زخمی جوانوں کو ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب نوشکی میں احمد وال ریلوے سٹیشن پرمال بردار ٹرین پر راکٹ حملے سے انجن تباہ ہوگیا،دہشتگردوں نے کھڑی ٹرین کو نشانہ بنایا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریک ،سامان کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں گلنگور کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر اہم پل کو تباہ کردیا گیا،ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔