راولپنڈی ،مظفرآباد: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تحریک آزادی کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی،پاکستان سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیرکو بھرپورانداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا ،کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا ، فیلڈ مارشل نے تحریک آزادی کے شہدل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،شہدا کی بے مثال جرات، قربانی اور لازوال جدوجہد کو سراہا۔
سید مارشل عاصم منیر نے معززین ،سابق فوجیوں سے گفتگو میں مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کےلئے پاکستان کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ہندوتوا پر مبنی زیادتیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد ،امنگوں کو دبانے میں ناکام رہیں،کشمیریوں کی خواہشات ، تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی،شہدا کی قربانیاں جرات، عزم ،بے لوث جدوجہد کی روشن مثال ہیں،قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کشمیر میں تعینات افسروں ،جوانوں کی غیر متزلزل وابستگی، بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت ، جنگی تیاریوں کو سراہا اور چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود اعلیٰ سطح کی تیاری، مستعدی ، تمام شعبوں میں موثر ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دشمن کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا جا سکے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران فارورڈ پوسٹ کا بھی معائنہ کیا ،محاذ پر تعینات جوانوں سے ملاقات میں کہا کسی بھی جارحیت کا فوری، تیز اور مو ثر جواب دیا جائےگا،مسلح افواج بدلتے سکیورٹی ماحول میں روایتی و ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

















