بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی،اسلام آباد،کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ1 کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دیں، پنجگور ،ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشتگرد ہلاک ،بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کی قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا،ہلاک دہشتگردوں سے غیرملکی اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد ،جدید آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا دہشتگردوں کو بیرونی سہولت کاری ، لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری شہید ،مادر وطن کے دفاع میں 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا،شہدا کی قربانیوں کو سلام، قوم اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے آپریشن رد الفتنہ کی کامیابی پر سکیورٹی اہلکارو ں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاعفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،قوم شہدا کی قربانی کبھی فراموش نہیں کر سکتی،بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان کر دیا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کوئٹہ آپریشن میں 100مشتبہ افراد کو حراست میں لیکراسلحہ برآمدکرلیاشہر میں انٹرنیٹ ڈیٹا بحال ،سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن والے علاقوں میںانٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا نوشکی اور مستونگ میں جیل پر حملوں میں تقریباً 60 قیدی فرار ہوئے، تلاش شروع کردی۔