افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے کا پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال،سی این این نے مہر ثبت کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیاامریکی اسلحہ دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ،ٹی ٹی پی ، بی ایل اے کے دہشتگرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز، سنائپر و دیگر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت و شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

سربراہ سگار جان سوپکو نے کہا انخلا کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان ،بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے دوران امریکی چھوڑا گیا جدید اسلحہ ہی استعمال کیا گیا۔