متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو17،17 سال قید ،کروڑوں جرمانہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری،شوہر ہادی چٹھہ کو 17، 17 سال قید ،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے مختصر فیصلہ سنادیا، 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔
عدالت نے دونوں ملزموں کو پیکاایکٹ سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال ،50لاکھ روپے جرمانہ ،سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید،3کروڑ جرمانہ،سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،پیکا سیکشن 11 میں دونوں کو بری کر دیاگیا۔
قبل ازیںایمان مزاری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور جج پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کھانا پینا بند،تشدد کیا جا رہا ،سب تمہاری وجہ سے ہو رہا ہے،تم اپنی نوکری کررہے ہو،جج افضل مجوکہ نے سوال کیا آپ کا مطلب کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے؟ فیصلے کا انتظار کریں،ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ سماعت ختم ہونے سے قبل کرسی سے اٹھ کر چلے گئے۔
















