پاکستان ،امریکہ کا جعلی ویزا نیٹ ورکس کےخلاف کریک ڈاون پر اتفاق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،امریکہ نے جعلی ویزا نیٹ ورکس کےخلاف کریک ڈاون پر اتفاق کرلیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی ،پاک امریکہ تعلقات ،باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے ،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ،پری امیگریشن کلیئرنس نظام کی افادیت پرتبادلہ خیال،قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصا پولیس ٹریننگ کیلئے ہر سطح پر اشتراک بڑھانے ،جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کیخلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہاایجنٹ مافیا کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ،امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، جعلی ویزا نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی کی خود نگرانی کر رہا ہوں، پاسپورٹ کو جدید ٹیکنالوجی سے فول پروف بنادیا،غیر قانونی امیگریشن سنجیدہ مسئلہ ، غیر قانونی طور پر امریکہ جانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر د اخلہ نے کہاحکومت کے موثر اقدامات سے غیر قانونی امیگریشن میں47فیصد کمی آئی، جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا پاکستان کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ، ترجیحات ایک ہیں، امریکہ دونوں ممالک میں باہمی تعاون کوفروغ اور تعلقات مزید مضبوط بنائے گا۔

















