اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت پرواضح جواب دینے سے گریز کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ صوبیہ سومرو نے کہا اسلام آباد میں گدھے کا گوشت کھلایا جاتا ،کون دیکھتا ہے؟ ،رانا تنویر نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا معاملات صوبائی حکومت دیکھتی ہے ، سب سے پہلے فوڈ اتھارٹی پنجاب حکومت نے بنائی، گدھوں کی کھالوں ، گوشت کے زیادہ تر معاملات 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوگئے ،معاملے کو نیشنل فوڈ سکیورٹی نہیں ڈسٹرکٹ فورڈ اتھارٹیز دیکھتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا بعض ریسٹورنٹ والے منافع خوری کےلئے مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کرتے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد اگر سب اچھا ہے تو جو کراچی میں آگ لگی پھر وہ بھی اچھا کام ہوگیا؟ 18ویں ترمیم پربات کریں تو پھڑپھڑاہٹ شروع ہو جاتی ہے۔
وزیر فوڈ سکیورٹی کا گدھوں کے گوشت پر واضح جواب دینے سے گریز


















