لاہور(آصف مغل /عکاسی: میاں شاہنواز)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس سے عملہ غائب، عوام ذلیل و خوار ہونے لگی، ذمہ داران افسران خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس سے افسران ڈیوٹی سے پہلے ہی غائب ہو جاتے ہیں۔ سرکاری دفاتر عوام کی سہولیات کیلئے بنائے گئے ہیں جبکہ عوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس میں پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے اور تاریخ تبدیل کروانے کیلئے آنے والے شہریوں کو آفس میں صرف خالی سیٹیں نظر آتی ہیں۔ آفس کا عملاً ڈیوٹی ٹائم سے پہلے ہی گھر چلا جاتا ہے ذمہ داران افسران کی طرف سے حاضری کے بعد کسی قسم کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی افسران و ملازمین آفس آنے جانے کےلئے اپنی مرضی کرتے نظر آتے ہیں جس وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔ عوامی شکایات کے مطابق گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسکی بڑی وجہ یہی ہے کہ ذمہ داران افسران کی طرف سے کسی بھی قسم کوئی نگرانی نہیں کی جاتی جس وجہ سے ملازمین و افسران اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران افسران سے نوٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس خصوصی نظر رکھی جائے اور عوام کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس طارق بٹ نے ”مشرق“ کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ نہیں بتا سکتا، آپ ڈائریکٹر صاحب سے بات کریں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پراپرٹی ٹیکس آفس علی کمپلیکس سے عملہ غائب، عوام پریشان
















