لاہور ( سروے رپورٹ: اپنے رپورٹر سے/ عکاسی: واحد شہزاد)مزنگ سب ڈویژن مسائلستان کا گڑھ، شہریوںکو خوارکرنے کیلئے لیسکو اہلکار وں کی آئیں بائیں شائیں، لٹکتی تاریں سب ڈویژن کا تعارف بن گئیں، بوسیدہ عمارت جس پر متعلقہ سب ڈویژن کا تعارفی بورڈ بھی آویزاں نہیں، آفس کے دروازے پر پڑے خراب ٹرانسفارمرشہریوں کے منہ چڑانے لگے، متعلقہ سب ڈویژن میں بکھریں ہوئی تاریں اور ٹوٹے پھوٹے میز آفس کی پہچان بن گئیں۔ اہل علاقہ کے گلے شکوے رونے دھونے ، شہریوںکی دھواں دھار شکایات نے سب ڈویژن کے ”سب اچھا“ کے پول کھول دئیے۔ سائلین اہل مزنگ سب ڈویژن جاوید احمد محمد اشرف نبیل احمد گلزار احمد چشتی سبحان یوسف اور قربان علی روزنامہ مشرق سروے میں پھٹ پڑے۔ جاوید احمد محمد اشرف نے کہا کہ مزنگ سب ڈویژن میں شکایات کا بھر وقت کوئی میکنزم نہیں ہے اپنی کسی بھی شکایت کیلئے آفس میں جائیں تو ڈیوٹی پر مامور عملہ ہماری شکایت پر کوئی بھی توجہ نہیں دیتا جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے حوالہ سے بھی ہمارے علاقہ کو مسائل کا سامنا ہے واقع قبرستان مین بازار مزنگ میں لٹکتی تاروں کی متعدد بار شکایات کا اندراج کروانے کے باوجود متعلقہ عملہ موقع پر نہیں پہنچتا۔طویل لوڈشیڈنک کی وجہ سے نہ صرف ہمارے کاروبار متاثر ہوتے ہیں جبکہ ذہنی کوفت بھی دوچار ہیں۔ بلوں کے حوالہ سے ان کا کہنا تھاکہ سردی میں تو معقول ہی بل آرہے ہیں۔ لیکن شکایت کیلئے ڈیوٹی پر موجود عملہ کی خوش اخلاقی اور ناروا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔ جس کا تذکرہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اشرف ،نبیل احمد نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے ڈیفکیٹو میٹروں کی ہماری شکایت آج تک ردی کی ٹوکری کی نظر ہے۔صفر یونٹ کے بلوں کی وصولی کے بعد دو تین ماہ کے بعدہزاروں رقوم کی بلوں کی وصولی نے ہمیں ذہنی مریض بنا دیا ہے۔جس کی ادائیگی میں ہم نے لیسکو کا ایک روپیہ بھی نہیں رکھا۔ جس کی تبدیلی کیلئے جب ان کے آفس جاتے ہیں تو آگے سے صاف انکار ملتا ہے۔ آج آپ کو میٹر لگ جائے گا اور کل تو ہر صورت آپ کا میٹروں کو تبدیل کر دئیں گے۔ بس یہی وعدوں نے ہماری زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ڈیفکیکٹو میٹروں پر فوری عملی درآمد ہونا لیسکو کی ذاتی ذمہ داری میں ہے جس کا فوری حل ہونا ہمارا ستحاق ہے۔ لیکن لیسکو کی جانب سے ہماری درینہ شکایت پر کوئی توجہ نہیں۔ گلزار احمد سبحان یوسف اور قربان علی نے کہا کہ نئے میٹرو ں کیلئے مزنگ سب ڈویژن نے ہمارا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ آن لائن درخواست کے NOC جاری کرنے میں متعلقہ آفس کافی پریشان کرتے ہوئے کبھی کہتا ہے پہلے سروے کا عمل مکمل کریں گے آپ دو تین دنوں کے بعد دوبارہ ملیں کبھی کوئی خرابی کے بعد نئے میٹروں کو تنصیب نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں کافی مسائل کا سامنا ہے۔جبکہ گلیوں محلوں میں لٹکتی تاروں کے گوچھوں کے جال اور ننگی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا شکار ہو سکتی ہیں اس کی بہتری کیلئے متعلقہ سب ڈویژن میں ہماری کوئی شنوائی نہیں۔ ان شکایات کے حوالہ سے ایس ڈی او سب ڈویژن مزنگ محمد تیمور سے اس حوالہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان شکایات تردید کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن لیسکو مزنگ صارفین کی شکایات اور حل کیلئے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سب ڈویژن کی سطح پر چیف لیسکو محمد رمضان بٹ کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس کا دورانیہ تقریبا 4 گھنٹے ہے جس میں صارفین کے ہر مسائل کو حل کرنے کیلئے میری ذات حاضر ہے۔ میری پوری ٹیم ہمہ وقت صارفین کے مسائل کے تدارک کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ جن شکایات کا صارفین نے تذکرہ کیا ہے مزنگ سب ڈویژن میں ایسی کوئی غیر ذمہ داری اور غفلت نہیں ہے جس کا صارفین نے اپنی شکایات کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا کہ لیسکو سب ڈویژن مزنگ میں ٹوٹل 30 ہزار پر مشتمل صارفین موجود ہیں جبکہ عملہ کی کمی کے باوجود اپنی ڈیوٹی سے زائد فرائض سر انجام دینے میں کوشاں ہے۔منیوئل دفتری امور کے بعد جدت سے اہم آہنگ سسٹم اور آن لائن شکایات کیلئے لسیکو کی ہیلپ لائن جس پر میں اپنے اعلیٰ افسران کو بھی جواب دہ ہوں اور اپنے صارف کو بھی نیو کنکشن کے حوالہ سے ہمارے آفس کے انٹرنل معاملات کے بعد این او سی جاری کیا جاتا جس میں باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس کو ملحوظ خاطر رکھنا میرے فرض میں شامل ہے۔ جبکہ صارفین کی شکایات کے حل کیلئے لیسکو سب ڈویژن مزنگ کا عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور جبکہ تین شفٹوں میں فرض کو نبھانے کیلئے برسرپیکار ہے۔ایس ڈی او سب ڈویژن لیسکو محمد تیمور نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹوٹل صارفین کی تعداد۔ 30 ہزار اور کمرشل کنکشن 800 جبکہ ڈیفکٹکو میٹروں کی تعداد 80 تھی جن کو صارفین کے گھروں میں نئے میٹرو ں کے ساتھ نصب کر دیا گیا ہے۔
لیسکو مزنگ سب ڈویژن مسائل کا گڑھ، اہلکاروں کا عوام سے ناروا سلوک
















