سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور

کراچی: (بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈ قائم ،انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس 860 پوائنٹس اضافے کےساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔