کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی و صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پیپلزپارٹی 18 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے ،کراچی میں آگ پر قابو نہیں پاسکتے تو اندرون سندھ کے کیا حالات ہوں گے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا25 فیصد لوگوں کو پتہ نہیں روٹی کہاں سے آئے گی،پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا،شہری قرض لےکر بھی گھر نہیں چلا سکتا، کئی خاندان ناشتہ تک نہیں کر سکتے،خدارا عوام کا خیال کریں، بھوک، افلاس پھیل رہی ہے۔
آگ پر قابو نہیں پاسکتے تو اندرون سندھ کے کیا حالات ہوں گے، مفتاح اسماعیل

















