موجودہ حالات میں بھرپور حمایت پر شکریہ پاکستان،خانہ فرہنگ کوئٹہ
کوئٹہ:(بیورورپورٹ) خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری نے کہا ہے موجودہ حالات میں بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید ابوالحسن میری نے کہا پاکستان کا تناوکم کرنے میں اہم کردار ،سفارتی سطح پر موقف حوصلہ افزا ہے،مغربی میڈیا نے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ایران میں حالات بگاڑے،پاکستانی میڈیا سے بھی اپیل کرتے ہیں مغربی میڈیا کی خبروں کو فالو نہ کریں، امریکہ ،اسرائیل کی سازشوں کو ایرانی عوام نے ناکام بنا دیا۔
سید ابوالحسن میری نے کہا اسرائیل ،امریکہ ایران مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سازش کے تحت کچھ نوجوانوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی گئی۔
















