PIAکا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن ”گارودا“ سے کارگو معاہدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی کا پاکستانی برآمد کنندگان کےلئے اہم ا قدام ،انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن کےساتھ کارگو کا خصوصی معاہدہ کر لیا، پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو سپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے،معاہدہ رواں سال جنوری سے نافذ،جولائی 2027 تک برقرار رہے گا،پاکستانی برآمد کنندگان اپنا کارگو جدہ ،کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ و دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچا سکیں گے،سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کےلئے بھی کارگو سہولت فراہم کی جائے گی۔