کراچی:(بیورورپورٹ)انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے روبرو انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے موقف دیا صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق سے سے پروڈکشن لاگت میں اضافہ ہوگا۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دیدیا اوراب تک وصول کیے گئے واجبات آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
انڈسٹریز پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے کیپٹو ٹیرف کا نفاذ غیر آئینی

















