جمعہ کو پیغام امن کے نام سے منائیں گے،علما کرام


پشاور:(بیورورپورٹ)علماءکرام نے جمعہ کو پیغام امن کے نام سے منانے کااعلان کر دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میںگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاقومی پیغام امن کمیٹی کو پشاور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ،پولیس کے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں،پاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں۔

پیغام امن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر طاہر اشرفی نے کہاملک بھر میں جائیں گے،آغاز پشاور سے کیا،پیغام پاکستان کی روشنی میں متفقہ فتویٰ پر امام کعبہ سمیت تمام علامہ کے دستخط ہیں،بےگناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،افغانستان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کیا چاہتا ہے،بتایا جائے مساجد پر حملے کہاں جائز ہیں ،امن کا پیغام لےکر ہر شہر جائیں گے۔