پاک نیوی کے بحری بیڑے کا دورہ مسقط ،پرتپاک استقبال، مشترکہ مشق


عمان:(مشرق نیوز)پاک نیوی کے بحری بیڑے کا دورہ مسقط ،پرتپاک استقبال، مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔

بحری بیڑے میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر شامل ہیں، بندرگاہ پر عمانی حکام نے بحری بیڑے پرتپاک استقبال کیا ،مشن کمانڈر ،کمانڈنگ افسروں نے عمانی نیول قیادت ،رائل بحریہ کے حکام ودیگر سے ملاقاتیں کیں،باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحری جہازوں نے عمان کی رائل بحریہ کے جہاز خسب کےساتھ مشق میں حصہ لیا،مشق دونوں بحری افواج میں تعاون ،تجربے کے تبادلے کا حصہ ،جہازوں کے بندرگاہی دورے ، مشترکہ بحری مشقیں معمول کا حصہ ہیں،ترجمان نے کہابحری بیڑے کے دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔