وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دےدیا

لاہور:(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کینسر ہسپتال،لاہور میں جناح ،سرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹس سمیت دیگرکی جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن مقررکردی۔

مریم نواز نے کہا لاہور میں نوازشریف کینسر،جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو رواں ماہ اوپن کیاجائے،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں پاکستان بھر سے آنےوالے ہرمریض کا علاج ہوگا،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ و گراونڈ فلور تعمیر،مریضوں کےلئے ویٹنگ ایریا،سرائے،مسجداور ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں مکمل کر لی گئیں،پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں ڈاکٹرز،پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کردی گئیں، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کےلئے انٹرویو بھی کئے جا رہے ہیں،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کےلئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آغاز کےلئے 31جنوری کی ڈیڈ لائن دےدی گئی۔