ایک سال کئی ریکارڈ قائم، معاشی خودمختاری،زیادہ پیداوار ہدف ہے:مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ویژن ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوںسے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسان دوست اقدامات سے پنجاب کے کاشتکاراپنے ٹریکٹرکے مالک بن گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے 30ہزار ٹریکٹر کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 50سے 75ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹر ز کاشتکاروں کو مل گئے، دوسرے فیز میں 75سے85ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کی جبکہ فراہمی کا عمل بھی جاری ہے، ہرہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی حکومت ادا کرے گی، ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کےلئے حکومت پنجاب 10ارب سبسڈی ادا کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع ہوگا، کاشتکاروں کو50سے 55ہارس پاور ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے جلد درخواستیں طلب کی جائیں گی،ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹر بلاسود لون پر دیئے جائیں گے،مریم نواز نے کہا پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خودمختاری اور زیادہ پیداوار کا ہدف ہے، کاشتکار بھائی اپنے ٹریکٹر کے مالک بن رہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کیا ہوگی، حکومت پنجاب کسانوں سے فصل کی بوائی سے فروخت تک پورا ساتھ دے رہی ہے، کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب کاشتکاری میں خودد کفیل ہوگا، کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہے ہیں۔