اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نجکاری کے بعد پی آئی اے کا بڑا اقدام،اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا،ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی،ترجمان قومی ائیرلائن نے کہا لندن کےلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی،پی آئی اے کی لندن کیلئے پرواز 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہے، لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
نجکاری کے بعد پی آئی اے کا بڑا اقدام،اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
















