حمایت کرنے پر شکریہ پاکستان!صومالی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی کاٹیلیفونک رابطہ ،اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے خطے کی صورتحال ، سلامتی کونسل میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اورسلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات پیش کرنے کےلئے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی۔

اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کےلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اقوام متحدہ و دیگر عالمی فورمز پر صومالیہ کے جائز موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

صومالی وزیر خارجہ نے مسلسل حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کردار صومالیہ کےلئے نہایت اہم ہے،اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر متعلقہ فورم پر مکمل تعاون فراہم کرےگا۔