مذہبی رواداری ہی پرامن اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہے: طاہر اشرفی

لاہور، جھنگ (وقائع نگار خصوصی+ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک پروقار انٹرفیتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کرسمس اور ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی جس میں دوستی، اتحاد اور باہمی احترام کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان علماءکونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے خصوصی شرکت کی جبکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما¶ں، سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاءمیں جاوید ولیم، بھگت لال، چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم، خطیب داتا دربار رمضان سیالوی، مفتی عاشق حسین اور دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ تقریب کے شرکاءنے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو ملکی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد تحائف کا تبادلہ نہیں بلکہ امن، احترام اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا حسین گلدستہ ہے، جہاں تمام مذاہب کے پیروکار مل جل کر رہتے ہیں۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔چیئرمین پاکستان علماءکونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبی رواداری ہی ایک پرامن اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے خاتمے اور اتحاد کے فروغ کیلئے ایسے بین المذاہب اجتماعات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ ہمارا قومی امتیاز ہے۔ مولانا عاصم مخدوم، جاوید ولیم، رمضان سیالوی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چرچ میں تمام مذاہبِ کے جمع ہونے کو نیک شگون قرار دیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی سالگرہ اور کرسمس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ دریں اثناءچیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی مو¿رخ صدیوں تک لکھتا رہےگا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر میزائل گرتے دیکھے، پہلی بار دنیا نے پاکستانی میزائل بھارت پرگرتے دیکھے۔ انکا کہنا تھا کہ ملاملٹری الائنس کی بات کرنے والے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماءکونسل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے 70 فیصد حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، پاک فوج اور قوم ملک کر دہشت گردی کو ختم کریں گے، پاکستان اپنے سے چھ گنا بڑے ملک کو شکست دے سکتا ہے تو دہشت گردی کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے قبول کر لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان ن لیگ کے حلیف رہے ہیں، مستقبل میں بھی حلیف ہوں گے۔