بھارت کے مزید جہاز گراسکتے تھے ،رحم کیا پھر جنگ مسلط کی تو تیار ہیں، زرداری

گڑھی خدا بخش :(مشرق نیوز)صدر آصف زرداری نے کہا ہے بھارت کے مزید جہاز گراسکتے تھے لیکن تھوڑا رحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو تیار ہیں،خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہتے ہو 4 دن جنگ نہیں کرسکے، مودی وہ دل گردہ کہاں سے لاو گے جو پاکستانی فوجی سربراہ کا ہے،میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھنافیلڈ مارشل ناکوں چنے چبوا دےگا۔

بےنظیر شہید کی برسی پر جلسے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا پاکستان کھپے کا نعرہ بےنظیر شہید کا تھا،مودی کو پتہ چل گیا پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت شکر کرے لحاظ کیا ورنہ سارے جہاز گراسکتے تھے، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھنا زرداری بیٹھا ہے، پیپلزپارٹی ،جیالے موجود ہیںایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ بھارت پاکستانی صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟۔

صدر مملکت نے کہا میں نے اپنے ورکرز کو کہا تم بچ کر رہو میں اکیلا مقابلہ کروں گا، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ، بنکر میں چلیں، میں نے کہا میدان میں مرتے اور تیار ہیں،لڑنا نہیں چاہتے لیکن کوئی ہاتھ بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے پاکستانی چیف ناکوں چنے چبوادے گا،پاکستان قیامت تک قائم رہے گا ،مودی کو اندازہ ہوگیا جنگ کھیل نہیں، پاکستان پاکستان ہے، مسلمان و شہادت کے متمنی ہیں،لحاظ کیا ورنہ بھارت کو معلوم ہوجاتا اور پاک فضائیہ کے شاہین سارے جہاز بشمول وکرم بھی گرا دیتے۔

آصف زرداری نے کہا جنگ کے میدان کیلئے تیار ہیں، ہتھیار اٹھائیں گے اور جانوں کی قربانی دیں گے، تم کیا مارو گے تمہیں گولی ماریں گے، بھارت خود کو 10گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر 4 دن ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں،دوبارہ کبھی بھی ضرورت ہوئی تو جان و مال سب کچھ لگانے کو تیار ہیں، پاکستان ،عوام کو بچانا ہے،اکیلے ہی دشمن کیلئے کافی ہیں،دشمن سے نسلیں لڑیں گی اور بعد کی نسلیں بھی لڑیں گی، میں واضح کرتا ہوں جنگ کے شوقین نہیں مگر کسی نے گریبان میں ہاتھ ڈالا تو طمانچہ ماریں گے۔

صدر مملکت نے کہا مسائل و تکالیف آہستہ آہستہ کم ہوں گی، بےوقوف شخص نے ساڑھے 4 سال سب سے تعلقات خراب و معیشت تباہ کرائی مگر اب تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے ،جنرل عاصم منیر بھی ساتھ ساتھ ہیں،عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پیپلزپارٹی اور عوام نے بنایا، آپ بے فکر سوئیں، آنے والی نسلوں کا میں ضامن ہوں۔