صرف قیام امن میں حصہ لینے کےلئے تیار ،حماس کو غیر مسلح کرنے کا حصہ نہیں بنیں گے،اسحاق ڈار
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کردیا غزہ میں انٹرنیشنل فورس کا حصہ بنیں گے لیکن مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی کوشش میں شامل نہیں ہوں گے،معاملے پرسول ملٹری قیادت میں بڑی وضاحت،پاکستان صرف قیام امن میں حصہ لینے کےلئے تیار ہے،بھارت کا نور خان ائیربیس پر حملہ سپر غلطی تھی، 4 روزہ جنگ میں پاک فوج نے غرور خاک میں ملایا،مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پی ڈی ایم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا ، 2025 میں پاکستان کو عزت ووقار ملا ،بنگلہ دیش کےساتھ جمود ٹوٹ گیا۔
سالانہ نیوز بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا22 اپریل کے بعد دفتر خارجہ غیر معمولی طور پر متحرک رہا،بھارت نے نور خان ایئر بیس پر حملہ کرکے ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا، پاکستان نے عالمی برادری کو واضح پیغام دیا کسی بھی مرحلے پر پہل نہیں کرینگے،پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنایا، مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی گئی،کشیدگی کے دوران بھارت نے 36 گھنٹوں میں 80 جنگی طیارے روانہ کیے ،79 کو پاکستان نے موثر طور پر نیوٹرلائز کر دیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا طیارے گرنے کے بعد بھارت مسلسل غلط بیانی کرتا رہا،کسی سے صلح کرانے کی درخواست نہیں کی گئی،4روزہ جنگ میں پاک فوج نے بھارتی دعووں کو مکمل طور پر پاش پاش کر دیا،اقتدار سنبھالا تو پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، 6مئی سے قبل اور بعد میں 60 سے زائد عالمی رہنماوں نے رابطے کیے ،بھارت کی جانب سے میزائل داغنا ایک اور بڑی غلطی تھی اگرچہ ڈرون کے ذریعے فوجی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا مگر کشیدگی کے دوران بھارت کے 79 ڈرونز کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا،دنیا نے دیکھا حملے کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا، شاہینوں نے بھارت کے 7 جہاز گرائے ابھی صرف دفاع کیااور زیادہ بھی کر سکتے تھے،9مئی کی رات سول و عسکری قیادت نے بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا، اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ، امریکی صدر 60 سے زائد بار دنیا کو پاکستان کی فتح کا بتا چکے۔
اسحاق ڈار نے کہا2025 میں عالمی سطح پر وقار بڑھا،ملک اب سفارتی طور پر تنہا نہیں رہا،کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کے حق استصواب رائے سے حل ہوگا، سندھ طاس معاہدے پر عالمی فورمز کیساتھ رابطے میں ہےں،سندھ طاس معاہدے پر جوابی اقدام کے طور پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی گئی، معاشی صورتحال میں بہتری کےلئے دوست ممالک کا تعاون جاری ہے، متحدہ عرب امارات کےساتھ ایک ارب ڈالر کی مالی ٹرانزیکشن جلد مکمل ہوگی،مشکل معاشی حالات میں دوست ممالک کی بھرپور معاونت حاصل رہی ،سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ ،چین نے 4ارب ڈالر سٹیٹ ٹو سٹیٹ ڈیپازٹ کی صورت میں تعاون کیا،متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر کی معاونت ملی۔
نائب وزیراعظم نے کہا عالمی ساکھ میں نمایاں بہتری نتیجہ خیز، متحرک و مقصدی سفارتکاری کا نتیجہ ہے،پورے سال کے دوران ہونےوالی پیش رفت کو موثر انداز میں اجاگر کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا،افغانستان سے ہزارعلما کا کسی بھی ملک کےخلاف دہشت گردی نہ کرنے کا فتویٰ خوش آئند ہے،یواین کنٹینرز کوانسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دی ،ماضی میں دہشتگردی کا 98 فیصد خاتمہ کردیا تھا،30،40ہزار دہشتگرد واپس آئے اور دوبارہ دہشتگردی شروع کردی، پاکستان کوخوشحال بنانا ہے تو دہشتگردی سے جان چھڑانا پڑے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا ڈیمارش بالکل ٹھیک کیا ،برطانیہ کی ذمہ داری ہے اشتعال انگیزی کو روکے،امریکہ کےساتھ تجارت 13.28 ارب ڈالر ہوگئی ،ٹریڈ سرپلس ،انسداد دہشتگردی تعاون بڑھا ،واشنگٹن نے رواں سال بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا،یو اے ای صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،یو اے ای فوجی فاونڈیشن کے کچھ شیئرز لے گا اورلائبلیٹی ختم ہوگی، 2ارب کے رول اوور پر بھی بات ہوئی کوشش ہوگی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔
















