قلات ،ڈی آئی خان میں آپریشنز،خارجی رنگ لیڈر سمیت 10دہشتگرد جہنم واصل
قلات،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ) قلات ،ڈی آئی خان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 دسمبر کوقلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا ،شدید فائرنگ کے تبادلے میںبھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردمارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رنگ لیڈر سمیت 2 خوارج کو ہلاک کردیا،ہلاک ہونےوالا خارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب ،سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے سکیو رٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے،ناسور کامکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

















