کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ: (بیورورپورٹ) بانی پاکستان قائد اعظم کا یومِ پیدائش جوش و جذبے کےساتھ منایا گیا،ملک بھر میں تقاریب،سیمینارکاانعقاد کیا گیا۔
مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں، تقریب میں عسکری نظم و ضبط اور قومی وقار نمایاں نظر آیا،تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار چودھری (ہلال امتیاز) تھے۔
اہم شخصیات نے بھی مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی،پھول چڑھائے،ملک بھر میں ہونےوالی تقریبات میں قائد کے افکار، جدوجہد اور پاکستان کےلئے خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
قائداعظم کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں تقاریب،سیمینار،مزار پر فاتحہ خوانی

















