وفاقی کابینہ نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دےدی۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور5 جی سپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات منظور کی گئیں،ذرائع کے مطابق 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم ،فائیو جی کی لانچنگ آئندہ ماہ ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل پر متعلقہ وزارتوں ، صوبوں کی مشاورت سے کام کرنے کی اصولی منظوری دےدی، علیحدہ سیکرٹریٹ بھی بنایاجائےگا،شہبازشریف نے ہدایت کی قومی انرجی پلان کی مجوزہ پالیسی میں تمام متعلقہ وزارتیں ،صوبائی حکومتیں باہمی ہم آہنگی کےساتھ قابل عمل جامع حکمت عملی پیش کریں،صنعتوں کےلئے کم سے کم لاگت پر بجلی کی فراہمی، گھریلو صارفین کےلئے سہولت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،قومی انرجی پلان میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت خزانہ، صنعتی پیداوار اورپٹرولیم کی سفارشات کو موثر انداز میں شامل کیا جائے۔

مزید برآں نجی شعبے کی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا بندرگاہوں میں پڑے متروکہ کارگو کی نیلامی کےلئے شفاف نظام لایا ،مختلف نوعیت کے پورٹ چارجز کو مزید کم کیا جائے،ملک کی مختلف بندرگاہوں میں الگ یارڈز بنائے جائیں ،،کارگو کے غیر ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کا خاتمہ کیا جائے۔