نیٹ میٹرنگ نرخ کا معاملہ نیپرا کے پاس ہے،اویس لغاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے نیٹ میٹرنگ نرخ کا معاملہ نیپرا کے پاس ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا نیپرا نے عوامی آرا طلب کر رکھی ہیں،پاور ڈویژن بھی اپنی رائے دےگا، پہلے سے موجود نیٹ میٹرنگ صارفین کےلئے کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ،صوبوں کے 8 ارب کے بقایاجات مشترکہ مفادات کونسل ہدایات کی روشنی میں کاٹے گئے، صوبے اپنے بجلی بقایاجات کی ادائیگیاں بروقت کریں،صوبوں کے ذمے بجلی بقایاجات کی مد میں 166 ارب روپے ہیں۔