ڈاکٹر مفتی کریم خان قومی پیغامِ امن کمیٹی میں شامل


لاہور: (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے انتہا پسندی،فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کے خاتمے کےلئے قومی سطح پر موثر بیانیہ تشکیل دینے کے عمل کو مزید مضبوط بناتے ہوئے وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی کریم خان کو قومی پیغامِ امن کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ،وزارت اطلاعات و نشریات نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں انتہاپسندی، فرقہ واریت ، نفرت پر مبنی رجحانات کے سدباب کےلئے متفقہ قومی بیانیہ مرتب کرنا اور معاشرے میں رواداری، برداشت ، باہمی احترام کے فروغ کےلئے سفارشات پیش کرنا ہے۔

ڈاکٹر مفتی کریم خان نے اپنے بیان میں کہا پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے فکری و نظریاتی سطح پر موثر،متوازن ، جامع بیانیہ وقت کی اہم ضرورت ،علما کرام کا کردار ہمیشہ قیام امن، اتحاد امت اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی رہا ہے،انتہاپسندی ،نفرت انگیز رویوں کے خاتمے کےلئے برداشت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائےگا۔