گورنر کربلا کا ڈاکٹر نصف جاسم الخطابی صدر آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ

بغداد :(مشرق نیوز)کربلا کے گورنر ڈاکٹر نصف جاسم الخطابی نے صدر آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،ملاقات میں ثقافتی تبادلے، سیاحت و تاریخی مقامات کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا،آصف زرداری نے کہا اسلام کے چند انتہائی قابل احترام مقامات کی میزبانی کرنےوالے شہر میں رہنا بہت اعزاز کی بات ہے۔

قبل ازیں صدر آصف زرداری نے نجف میں حضرت علی کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی ،امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کےلئے دعامانگی، مسجد کوفہ میں نوافل ادا کیے ،آصف زر داری نے منتظمین و مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں،نجف کے گورنر و دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔