پالیسی تبدیل،نیا نظام متعارف، نیٹ بلنگ کے تحت بجلی کی قیمت11روپے یونٹ مقرر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیانظام متعارف، نیٹ بلنگ کے تحت بجلی کی قیمت11روپے یونٹ مقرر، وزارت توانائی نے ملک میں تمام سولر صارفین کےلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دےدی۔

نیپرا ذرائع کے مطابق سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی،نیٹ بلنگ کے تحت فی یونٹ قیمت 11 روپے ہوگی،صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 5 سال کر دی گئی، نیٹ میٹرنگ مد میں اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نیٹ بلنگ میں صارف کیلئے نئی فی یونٹ قیمت مقرر کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق صارف کے سولر سے بنائے گئے یونٹس کی قیمت نیپرا مقرر کرےگا، استعمال یونٹ کاریٹ نیپرا ٹیرف کے مطابق ہوگا،سولر سے پیدا ہونےوالے یونٹ کافکس ریٹ ہوگا۔