میونسپل کمشنر کراچی کو باہر جانے سے روکدیا گیا، پرواز سے آف لوڈ


کراچی:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے امیگریشن نے نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کے سبب میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک جانے سے روکدیا اور ترکیہ جانےوالی پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے استنبول جا رہے تھے تاہم امیگریشن کاﺅنٹر عملے نے نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی اور پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

امیگریشن حکام نے کہافہرست میں نام شامل ہونے کے سبب فضائی سفر نہیں کرسکتے، پہلے سٹاپ لسٹ سے نام نکلوائیں یا عدالت سے اجازت لےکر آئیں،ذرائع کے مطابق مختلف الزامات کے سبب درجنوں افسروں کے نام خصوصی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔