طارق محمود جہانگیری کی برطرفی غیر آئینی ہے،کراچی بار
کراچی :(بیورورپورٹ)کراچی بار ایسوسی ایشن نے طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفکیشن کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا جج کی برطرفی غیر معمولی عجلت میں کی گئی، اقدام عدلیہ کی آزادی و آئینی خودمختاری پر حملہ ، سپریم جوڈیشل کونسل ہی ججز کیخلاف کارروائی کا واحد آئینی فورم ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا قانونی تقاضوں ،التوا شدہ کیسز کے باوجود ڈی نوٹیفکیشن پر تشویش ہے، ججز کی سکیورٹی آف ٹینور آئینی ضمانت ہے، کمزور نہیں کیا جا سکتا، عدلیہ کی آزادی کمزور کرنا خطرناک نظیر ہے، عدالتی وقار ،عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچا، آئین کی بالادستی ہر حال میں برقرار رہنی چاہیے۔
















