عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا،رقم پاکستان پبلک ریسورسز فارانکلیوسو ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملے گی۔
اعلامیے میں عالمی بینک نے کہا پاکستان میں معاشی استحکام و سروس ڈیلیوری کیلئے نیا پروگرام اصلاحات میں مدد کر ے گا ،پروگرام کے تحت وفاق کو 60 کروڑ ڈالر، سندھ کو 10 کروڑ ڈالر ملیں گے،پروگرام سے ٹیکس نظام و اخراجات میں بہتری آئے گی،ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کو بہتر بنایا جائےگا،فنڈز مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر ہی جاری کئے جائیں گے۔
عالمی بینک کے مطابق پروگرام آئی ایم ایف ،نیشنل فسکل پیکٹ سے ہم آہنگ ہے،تعلیم، صحت وسماجی شعبے کیلئے وسائل میں اضافہ متوقع ہے، مختلف مراحل میں 1.35 ارب ڈالر فراہم کرینگے۔
















