مہنگائی کی اڑان،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) مہنگائی کی اڑان،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سالانہ بنیادوں پر شرح کم ہو کر 3.75 فیصد کی سطح پر آ گئی،ایک ہفتے کے دوران 17اشیا مہنگی،14سستی،20کے نرخ مستحکم رہے۔